Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں کرس گیل نے پاکستان کے خلاف میچ میں میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پانچ ٹاپ بیٹسمینوں کی بات کریں تو کرس گیل سے پہلے یہ ریکارڈ اے بی ڈویلیئرز کا پاس تھا جنہوں نے 23 میچز میں 37 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
آسٹریلیا کے ورلڈکپ وننگ سابق کپتان رکی پونٹنگ 46 میچز میں 31 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق جارحانہ بیٹسمین برینڈن میک کولم 34 میچز میں 29 چھکے لگا کر چوتھے اور ساؤتھ افریقہ کے ہرشل گبز 25 میچز میں 28 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ابھی تک کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں کوئی بھی بیٹسمین چھکوں کی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکا مگر کرس گیل کے پاس اس ورلڈکپ میں یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع ہے۔