بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاک بھارت میچ سے پہلے بننے والے اشتہارات سے پریشان ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب اخلاقیات سے گرے ہوئے اشتہارات بنائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے سنسنی پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس میچ میں لوگوں کو ویسے ہی دلچسپی ہے۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیں اگر آپ کرکٹ کو کھیل سے زیادہ کچھ سمجھ رہے ہیں تو آپ کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت 16 جون کو ورلڈکپ میں مدمقابل ہوں گے اور اس سے پہلے دونوں ملکوں کی اشتہاری کمپنیاں اور ٹی وی چینلز مختلف اشتہارات اور پروموز بنا رہے ہیں جس میں ایک دوسرے پر طنز کیے جا رہے ہیں۔