Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 شروع ہونے سے پہلے بڑے اسکورز کی پیشگوئی کی جا رہی تھی اور یہ بھی کہا گیا کہ اس ورلڈکپ میں 500 کا ہندسہ بھی عبور ہو گا مگر 16 میچز گزرنے کے بعد بھی ایسا نہ ہو سکا۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے ورلڈکپ میں شامل ٹیموں کو تحمل سے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں وہی ٹیم کامیاب ہو گی جو تحمل سے کھیلے گی کیونکہ چوکے چھکے مارنے والوں سے میچ نہیں جیتا جائے گا۔
اس کے علاوہ عامر سہیل نے حسن علی کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر موثر ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ وہ گیند کو بہت زیادہ دبا کر پکڑ رہے ہیں جس وجہ سے وہ اچھی بولنگ نہیں کر پا رہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو سمجھنا ہو گا کہ حسن علی کہاں غلطی کر رہے ہیں۔