Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دو سال سے ون ڈے کرکٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عامر نے ورلڈکپ میں شاندار فارم حاصل کر لی۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کیخلاف دو شکار کیے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے بیٹسمین محمد عامر کے سامنے بےبس نظر آئے۔
فاسٹ بولر اپنے ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ محمد عامر نے 10 اوورز میں صرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کے دو ایسے اوور بھی شامل تھے جس میں انھوں نے کوئی رن نہیں بننے دیا۔
محمد عامر ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے 5 وکٹیں لینے والے ساتویں بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ورلڈکپ 2019 میں اب تک کسی بھی بولر کی سب سے بہترین بولنگ تھی۔ واضح رہے کہ محمد عامر رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔