Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایرون فنچ آسٹریلیا کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں 100 سے زائد چھکے لگانے والے پانچویں بیٹسمین بن گئے۔ ایرون فنچ نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف میچ میں اپنے نام کیا جہاں انہوں نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔
اپنے ان چار چھکوں کے ساتھ ایرون فنچ نے اینڈریو سائمنڈز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اینڈریو سائمنڈز نے 198 ایک روزہ میچوں میں 103 چھکے لگائے تھے جبکہ 116 ایک روزہ میچوں میں ایرون فنچ کے چھکوں کی تعداد بھی 103 تک پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کے پاس ہیں جنہوں نے 162 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار پھینکا۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے 351 چھکے لگانے کا اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل ہے۔