Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی 286 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کرنے والے موجودہ قومی ٹیم کے سب سے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک ایک مرتبہ پھر ٹیم پر بوجھ بن گئے۔ آسٹریلیا کیخلاف 146 رنز کے مجموعی اسکور پر جب چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تو شعیب ملک بیٹنگ کرنے آگئے مگر تجربہ کار بیٹسمین مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالنے کے بجائے پیٹ کمنز کی گیند پر بناء کھاتا کھولے ہی آؤٹ ہو گئے۔
شعیب ملک کی گزشتہ دس اننگز پر نظر ڈالی جائے تو وہ صرف ایک نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا ہوا تھا۔ ٹیم سے باہر بیٹھے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی گزشتہ دس اننگز کا شعیب ملک سے موازنہ کیا جائے تو ان کا ریکارڈ بہت بہتر ہے۔
حارث سہیل نے آخری دس میچوں میں 53.50 کی اوسط سے 428 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیم مینجمنٹ تجربے کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر شعیب ملک کو پلیئنگ الیون کا حصہ بناتی ہے یا پھر حارث سہیل بھارت کے خلاف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔