Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ کئی وجوہات ہیں۔ قومی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی اور شاداب خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کے اس فیصلے کی سابق کپتان رمیز راجہ اور وسیم اکرم دونوں نے ہی مخالفت کی۔
اس کے علاوہ پہلی اننگز میں گرین شرٹس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 کیچز بھی ڈراپ کیے جس کی وجہ سے کینگروز نے 308 رنز اسکور کر ڈالے۔ اس کے علاوہ ابتدائی اوورز میں محمد عامر کے علاوہ تمام ہی بولرز نے شارٹ گیندیں کیں جس کا آسٹریلوی بیٹسمینوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
جب بیٹنگ کی باری آئی سینیئر ہو یا جونیئر کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکا۔ شکست کے بعد کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر شاداب خان ٹیم میں ہوتے تو یقیناً نتیجہ کچھ مختلف ہو سکتا تھا۔