Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ 2019 کی سب سے بڑی اوپنگ پارٹنرشپ بنا ڈالی۔ دونوں بیٹسمینوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 146 رنز جوڑے۔
ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان بننے والی 146 رنز کی شراکت ورلڈکپ 2019 میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی ثابت ہوئی۔
اس سے قبل رواں ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ 128 رنز کی تھی جو میزبان ٹیم انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔
میگا ایونٹ میں اب تک 11 مرتبہ 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ بن چکی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک بار بھی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکے ہیں۔ رواں ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنرشپ بابر اعظم اور محمد حفیظ کے درمیان انگلینڈ کے خلاف بنی تھی جس میں 88 رنز اسکور کیے گئے تھے۔