بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ میں کراؤڈ کی جانب سے اسٹیو اسمتھ پر جملے کسے گئے تھے جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین کو ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کپتان سرفراز احمد سے صحافی نے پوچھا کہ کیا اسٹیو اسمتھ یا ڈیوڈ وارنر کو اس قسم کی صورتحال کا سامنا پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ہو سکتا ہے اور اگر اگر ایسا ہوا تو وہ بحیثیت کپتان کیا کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ایسا کوئی کام کریں گے، ہمارے لوگ کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اپنے کپتان کی اس بات کو پاکستانی کراؤڈ نے سچ کر دکھایا۔ پاک آسٹریلیا میچ کے دوران اس طرح کا کوئی واقع پیش نہیں آیا اور شائقین نے صرف ایک اچھے میچ کو انجوائے کیا۔