Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ریشب پانٹ کو شیکھر دھون کے متبادل کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریشب پانٹ جلد ہی انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے تا کہ جب شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر ہوں تو انھیں ٹیم میں شامل کر لیا جائے۔ ریشب پانٹ کو بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور اب انھیں موقع ملنے کی امید ہو چلی ہے۔ شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اب بھارت کے لیے اگلے ایک سے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی شیکھر دھون ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔