Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے میچ میں امپائرنگ کا معیار ناقص رہا تھا۔ اس وقت کمینٹری کرنے والے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے امپائر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے " ظالم" کہہ دیا تھا۔ آئی سی سی نے اس کے بعد مائیکل ہولڈنگ کی ای میل کے ذریعے سرزنش کی۔
جواب میں مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ایک سابق کھلاڑی ہونے کے ناطے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کرکٹ معیار کو اوپر جانا چاہیے، ہمیں امپائرز کی غلطیوں کا دفاع نہیں کرنا چاہیے اگر یہی فیفا کے میچ آفیشلز ہوتے تو گورننگ باڈی ریفری کو گھر بھیج دیتی۔
مائیکل ہولڈنگ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ میں اب اس بحث کا موضوع نہیں بننا چاہتا اور میں غلطیوں کی نشاندہی کرتا رہوں گا اور اب آئی سی سی مجھے بتائے کہ میں اپنے گھر چلا جاؤں یا کارڈف۔