میچوں کے دوران گراؤنڈ میں موجود تماشائی جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہیں ان کی جانب سے کھلاڑیوں کی طرف دلچسپ و عجیب جملے بھی کسے جاتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے میچ میں کسی تماشائی نے باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے موجود مچل اسٹارک سے پوچھا کہ کیا وہ اگلی پی ایس ایل کھیلنے آئیں گے؟ جس کے جواب میں آسٹریلین فاسٹ بولر نے صاف " انکار" کر دیا۔
ان کے اس صاف انکار پر شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کو موقع ملے گا تو وہ ضرور پاکستان آ کر کھیلنا چاہیں گے مگر سیریز کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔ پی سی بی نے اگلی پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔