Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان چار میچز کھیل چکی ہے جہاں اسے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ چار میچوں کے بعد پاکستان کے صرف 3 پوائنٹس ہیں اور قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے پانچوں میچوں میں فتح حاصل کرنا ہو گی اور ایک بھی شکست کی صورت میں قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال میں چلی جائے گی۔
پاکستان کو اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 16 جون کو کھیلا ہے جبکہ اس کے بعد قومی ٹیم کو ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنا ہے۔