Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں آصف علی کی ناقص فیلڈنگ اور اس کے بعد مایوس کن بیٹنگ نے ٹویٹر صارفین کو ان پر تنقید کا موقع فراہم کر دیا۔ ایرون فنچ 26 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب آصف علی نے وہاب ریاض کی بولنگ پر سلپ میں ایرون فنچ کا کیچ چھوڑا جس کے بعد آسٹریلوی کپتان نے 82 رنز بنا ڈالے۔
آصف علی نے باؤنڈری لائن پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ بھی چھوڑا جب وہ 104 رنز پر پہنچ چکے تھے لیکن اس کے بعد وہ اگلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے تھے۔ آصف علی جب بیٹنگ کرنے آئے تو انھوں نے مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالنے کے بجائے اپنی وکٹ گنوا دی اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آصف علی کو اس مایوس کن پرفارمنس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔