Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے انھیں مختصر دورانیے کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا تھا کہ پاکستان میں مکمل سیریز کے انعقاد کے لیے وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے پی ایس ایل ٹو کا فائنل، پی ایس ایل تھری کے آخری تین اور پی ایس ایل فور کے آخری آٹھ میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوا تھا۔