Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو کرکٹ میں روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے لیکن کرکٹ کو "جینٹل مین گیم" صرف اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ مخالف ٹیموں کے کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے پر ایک دوسرے کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے ایرون فنچ کی کپتانی کو خوب سراہا ہے۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ رواں ورلڈکپ میں اگر کسی نے ابھی تک اچھی کپتانی کی ہے تو وہ ایرون فنچ ہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی لیکن آسٹریلیا کے بیٹسمینوں نے بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جس کے بعد ایرون فنچ نے اپنے بولرز کو شاندار انداز میں استعمال کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ مائیکل وان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ایرون فنچ نے اختتامی اوورز میں زبردست کپتانی کی اور وہ اپنے پلان میں کامیاب ہوئے۔