Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پورا ایشیاء کپ بھی پاکستان میں کروانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رواں سیزن میں سری لنکن اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کے لیے بھی پرامید ہیں جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ان مانی کا کہنا تھا کہ کپتان، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ورلڈکپ کے اختتام تک نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی سی بی کے آئین اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی سفارشات اور تجاویز پیٹرن ان چیف کو بھجوا دی گئی ہیں، ان کی منظوری ہوتے ہی نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر لاگو ہو جائے گا۔