پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دو شکستوں کے باوجود اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے اپنے کالم میں سرفراز احمد نے کہا کہ 16 جون کو بھارت کے خلاف بڑا میچ ہے، ہم اس میچ کی بھرپور اور مکمل تیاری کریں گے اور جارحانہ انداز میں میچ کھیلیں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ تاریخ بدلے گی۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم نے پلان پر مکمل طور پر عمل کرنے کے بجائے وقفے وقفے سے عمل کیا۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ شاداب خان کو بٹھانے کا فیصلہ بہت مشکل تھا مگر ٹیم کے مفاد میں جو تھا وہی فیصلہ کیا اور ہم نے دیکھا کہ آسٹریلیا نے بھی ایڈم زمپا کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔