Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں لیں تو پاکستانی اور بھارتی شائقین نے جسپریت بمراہ اور محمد عامر کا موازنہ شروع کر دیا۔ اسی حوالے سے کامران اکمل نے بھی ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو جواب دیا۔ کامران اکمل نے ٹویٹر پر اپنے فینز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں ان سے سوال ہوا کہ جسپریت بمراہ اچھے بولر ہیں یا محمد عامر؟
کامران اکمل نے کہا کہ دونوں میچ ونر بولرز ہیں۔ کامران اکمل نے اس ورلڈکپ میں مچل اسٹارک کو اپنا فیورٹ بولر بھی قرار دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے پاکستان ٹیم انتظامیہ کو تجویز دی کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے شاہین شاہ کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ سیمی فائنل میں جانے کا دارومدار اسی میچ پر ہو گا۔
کامران اکمل نے شعیب ملک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربے کار کھلاڑی ہیں اور کسی بھی وقت اپنی پرفارمنس سے میچ کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں۔