Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی شائقین نے اسٹیو اسمتھ پر جملے کسے اور انھیں "دھوکے باز" قرار دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں صورت حال یکسر مختلف رہی اور دونوں ٹیموں کے شائقین نے میچ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
میچ کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر اپنے ایک ننھے فین سے ملے اور بچے کی تو جیسے عید ہو گئی۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی بچے کو دے دیا۔ ڈیوڈ وارنر سے ملاقات کے بعد بچے نے کہا کہ وہ میچ کے اختتام پر جھنڈا لہرا رہے تھے کہ ڈیوڈ وارنر میرے اپس آ گئے۔
ننھے پرستار نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ڈیوڈ وارنر کے مداح ہیں۔ بچے کے والد نے کہا کہ گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین بہت زیادہ تھے اور انھوں نے بہت انجوائے کیا مگر آسٹریلیا کی پرفارمنس نے ہمیں خوش کر دیا ہے۔