Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے خاص طور پر ورلڈکپ میں دونوں ملکوں کے شائقین کی توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ ورلڈکپ میں آج تک پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست نہیں دی۔ 1992 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹکرائیں جہاں اظہر الدین کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 216 رنز کا ہدف دیا مگر قومی ٹیم 173 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔
دوسری مرتبہ 1996 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاک بھارت مقابلہ ہوا وہاں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ 1999 ورلڈکپ ٹیم کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دیا جاتا تھا مگر وہ ٹیم بھی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 227 رنز کا ہدف ملا لیکن گرین شرٹس 180 رنز پر ہمت ہار گئے۔
2003 ہو یا پھر 2011 یہاں بھی پاکستان تاریخ بدلنے میں ناکام رہا جبکہ آخری مرتبہ ورلڈکپ 2015 میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کو 76 رنز سے شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ ورلڈکپ 2019 میں پاک بھارت مقابلہ ایک مرتبہ پھر ہونے جا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ سرفراز الیون بھارت کیخلاف تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوتی ہے یا پھر اس بار بھی بھارت ہی میدان مارے گا۔