Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ورلڈکپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بیتاب ہیں۔ ٹاؤنٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسنین نے کہا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ انھیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کا اصل ہتھیار ان کی رفتار ہے اور انھیں جب بھی موقع ملے گا وہ اس کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ وہ ہر بولر کو دیکھ کر سیکھ رہے ہیں، ٹریننگ سیشن میں بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ بھی محنت کر کر رہے ہیں اور یہ دورہ ان کیلئے بہت مفید ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہینڈل کرنا سیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے محمد حسنین کو ورلڈکپ میں اب تک قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔