Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈکپ 2019 میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا صرف ایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کو کامیابی دلائیں اور 14 جولائی کو ورلڈکپ ٹرافی اپنے ہاتھ میں اٹھائیں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ تین سال سے ورلڈکپ کے لیے بہت محنت کی ہے اور اب جب موقع سامنے ہے تو وہ اسے ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
ہاردک پانڈیا کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کسی قسم کے دباؤ میں نہیں ہے، ٹیم کے ساتھ ساتھ مجھے خود سے بھی امید ہے کہ میں بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں۔ ہاردک پانڈیا گزشتہ دو سال میں بھارتی ٹیم کے بہت اہم کھلاڑی بن کر سامنے آئیں ہیں۔ انھوں نے 47 ایک روزہ میچوں میں 4 نصف سنچریوں کی بدولت 794 رنز اسکور کیے جبکہ 46 وکٹیں بھی حاصل کیں۔