Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف فتح کے علاوہ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ابھی تک اچھا نہیں رہا۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد کپتان اور پوری ٹیم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ سابق کرکٹرز اپنے مشورے ٹیم تک پہنچا رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پلیئرز کے لیے ضروری ہے کہ جب وہ 40 سے 50 رنز اسکور کر لیں تو اپنی اننگز کو مزید آگے بڑھائیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پراعتماد اور فوکس ہو کر کھیلنا چاہیے۔
فیلڈنگ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ درست بات ہے کہ میچ جیتنے میں فیلڈنگ کا اہم کردار ہوتا ہے اور 70 سے 80 فیصد میچز فیلڈنگ سے ہی جیتے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم کیچز ڈراپ کیے جس کا خمیازہ قومی ٹیم کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔