Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ٹیم کا زیادہ تر انحصار مجھ پر اور بابر اعظم پر ہے۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف جب بابر اعظم آؤٹ ہو گئے تھے اس کے بعد ذمہ داری مجھ پر آ گئی تھی جسے میں نے بخوبی نبھایا مگر بدقسمتی سے ایک بری گیند پر آؤٹ ہو گیا۔
امام الحق نے کہا کہ دو وکٹیں جلد گر جانے کی وجہ سے مجھے سنبھل کا کھیلنا پڑا اور کریز پر دیر تک رکنا وقت کی ضرورت بن گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک میچ بارش کی نظر ہو چکا ہے اور اب آسٹریلیا سے شکست کے بعد ہمارے لیے تمام میچز جیتنا ضروری ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں چار میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میں کامیابی ملی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔