Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے ڈیوڈ وارنر نے محمد عامر کو ورلڈکپ کلاس بولر قرار دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد عامر ایک ورلڈکپ کلاس بولر ہیں اور اگر گیند سوئنگ اور سیم ہو رہا ہو تو وہ مزید خطرناک ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتداء میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی جس کی وجہ سے میں نے وکٹ پر ٹائم لینے کا فیصلہ کیا۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سنچری کی خوشی کو بیان نہیں کر سکتا کیونکہ جب پابندی کا شکار تھا تو یہی سوچ تھی کہ اب آسٹریلیا کے لیے کھیل سکوں گا یا نہیں؟ اب سنچریاں بنا سکوں گا یا نہیں؟ مگر مشکل وقت میں میری اہلیہ اور فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔