Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم میچ جیت جاتے تو میری خوشی دوبالا ہو جاتی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے پہلے اوور میں ہی بھانپ لیا تھا کہ اس وکٹ پر گیند سوئنگ نہیں بلکہ سیم ہو رہی ہے لہذا یں نے اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کروائی جس میں کامیابی ملی۔
محمد عامر نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آسٹریلیا نے عمدہ بیٹنگ کی مگر پہلے 15 اوورز کے بعد ہم میچ میں واپس آ گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اب ٹورنامنٹ میں پریشر صرف ہم پر نہیں بلکہ تمام ٹیموں پر ہے اور ہمیں سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے لیے سارے میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔
محمد عامر نے امید ظاہر کی کہ اگر ہم پریشر کے بغیر کرکٹ کھیلیں گے تو لازمی کامیابی حاصل ہو گی۔ پاکستان اپنا اگلا اہم میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔