Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کا 18واں میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا مگر خراب موسم اور مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ رواں ورلڈکپ میں بارش سے متاثر ہونے والا یہ چوتھا میچ تھا۔
بارشوں نے اس ورلڈکپ کا مزہ کرکرا کر دیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا اثر لیگ میچز ختم ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ نیوزی لینڈ سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پانچ پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔ انگلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔