Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ چکی ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کی فیملیز نے انگلینڈ میں پلیئرز کو جوائن کر لیا ہے۔
حارث سہیل اور آصف علی کی فیملیز پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔ محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کے بیوی، بچے انگلینڈ میں ہی موجود تھے لیکن وہ دوسرے شہروں میں موجود تھے اور اب مانچسٹر کے ہوٹل میں کرکٹرز کے ساتھ موجود ہیں۔
کرکٹرز کی فیملیز مانچسٹر میں پاک بھارت میچ دیکھیں گی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی درخواست کے باوجود ٹورنامنٹ کی ابتداء میں فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔