قومی بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے نئی حکمت علی بنائی ہے۔ اولڈ ٹریفرڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل وہ میچ ہے جسے بھول نہیں سکتے، بھارت کے خلاف یادگار فتح کل کی بات لگتی ہے لیکن اب نئے میچ کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کے لیے الگ حکمت عملی تیار کی ہوئی ہے اور سب پرعزم ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور جو آ رہا ہے اس پر توجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں، وہ بھی کوشش کر رہے ہیٕں کہ پاکستان کی جانب سے میچ فنش کرنے کی عادت ڈالیں۔