Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم انگلینڈ میں دو اور بھارتی ٹیم ایک ٹائٹل جیت سکی ہے۔ دونوں ٹیموں کی انگلینڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے انگلینڈ میں 85 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے 34 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ اننچاس میں اسے شکست ہوئی۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل انگلینڈ کی سرزمین پر ہی جیتا۔
پاکستان نے ورلڈکپ 1999 کا فائنل بھی برطانیہ کی سرزمین پر ہی کھیلا تھا۔ پاکستان نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کے 27 میچز کھیلے جس میں سے 13 میں کامیابی ملی اور 14 میں شکست ہوئی۔ بھارت کے خلاف پاکستان نے انگلینڈ میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں قومی ٹیم کو دو میں کامیابی ملی اور تین میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
بھارتی ٹیم کی بات کریں تو اس نے یہاں 76 ایک روزہ میچز کھیلے اور اسے 38 میں کامیابی ملی جبکہ 34 میں شکست ہوئی۔ بھارت نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کے 24 میچز کھیلے جہاں اسے 13 میں فتح ملی اور 11 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔