Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کے پاس پاکستان کے خلاف دو اہم ہتھیار ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جلد پویلین بھیجا تو چیمپئنز ٹرافی فائنل کی طرح کامیابی مل سکتی ہے۔ ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف اب تک 12 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں جہاں انھوں نے 45 کی اوسط اور دو سنچریوں کی مدد سے 459 رنز اسکور کیے۔
ویرات کوہلی کا ون ڈے میں بہترین اسکور 183 ہے جو انھوں نے پاکستان کے خلاف بنایا۔ روہت شرما پاکستان کے خلاف بھارت کا دوسرا اہم ہتھیار ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف 15 میچز کھیلے اور ایک سنچری کی مدد سے 580 رنز اسکور کیے۔
روہت شرما نے پاکستان کے خلاف اپنے آخری میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔ بھارت کے تیسرے خطرناک بیٹسمین شیکھر دھون انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں۔