Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ اور گزشتہ کئی میچز سے حسن علی کی خراب کارکردگی نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔ شائقین کرکٹ حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حسن علی کی ورلڈکپ میں پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں حسن علی نے چار اوورز میں 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ انگلینڈ کے خلاف حسن علی کو دس اوورز میں 66 رنز کی مار پڑی اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی۔
آسٹریلیا کے خلاف بھی حسن علی نہ رنز روک سکے نہ زیادہ وکٹیں لے سکے۔ کینگروز کے خلاف حسن علی نے دس اوورز میں 67 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ رواں سال حسن علی کی پرفارمنس کی بات کریں تو وہ 11 میچز میں 90 کی بھاری اوسط سے صرف چھ وکٹیں لے سکے ہیں۔
گزشتہ پانچ میچز میں ان کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو حسن علی نے 43.3 اوورز کروائے جس میں انھوں نے 6.9 کی بھاری اکانومی سے 299 رنز دیے جبکہ صرف تین وکٹیں ہی لے سکے۔