Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے 2005 میں بھارت کو کانپور کے میدان پر دن میں تارے دکھا دیے تھے۔ کانپور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 249 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں شاہد آفریدی نے بھارتی بولرز کو دھو ڈالا اور 46 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
شاہد آفریدی نے اننگز میں نو چھکے اور دس چوکے لگا کر پاکستان کو میچ میں کامیابی دلائی۔ 14 سال گزرنے کے باوجود بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کو شاہد آفریدی کی یہ اننگز آج بھی یاد ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر یووراج سنگھ کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارکباد دی تو انھوں نے بوم بوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانپور میں 40 گیندوں پر آپ کی سنچری کبھی نہیں بھول سکتا، ہم نے ایک ساتھ کئی بہترین میچز کھیلے جو کہ آج تک میری یادوں میں تازہ ہیں۔