Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کرکٹر الیک سٹیورٹ انگلش ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ موجودہ کوچ ٹریور بیلس ایشیز سیریز تک انگلینڈ کے ساتھ ہوں گے اور اس کے بعد ان کے معاہدے میں توسیع نہیں ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے الیک سٹیورٹ کو کوچنگ کے لیے درخواست جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انھیں انگلینڈ کا کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ الیک سٹیورٹ کو 2013 میں مشکلات کا شکار سرے کاؤنٹی کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انھوں نے سرے کو کاؤنٹی چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹام موڈی، پول کولنگ ووڈ، گراہم تھورپ، مکی آرتھر اور جیسن گلیسپی بھی کوچنگ کی فہرست میں شامل ہیں۔
پاکستانی کوچ مکی آرتھر کا معاہدہ ورلڈکپ کے بعد ختم ہو رہا ہے اور خبریں یہی ہیں کہ مکی آرتھر کے معاہدے میں بھی توسیع نہیں ہو گی۔