Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بھارت کا میچ ورلڈکپ فائنل سے پہلے فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ کسی بھی ملک میں ہو دونوں ٹیموں کے مداح بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ یہ دونوں روایتی حریف 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے۔
میچ سے ایک روز قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن کے پاس ٹکٹیں موجود ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
پاک بھارت میچوں کی تمام ٹکٹیں تمام فروخت ہو چکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ ڈھائی سے تین ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت ہو رہا ہے لیکن شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پاک بھارت میچ کے لیے دور دراز سے آنے والے کرکٹ شائقین سے مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں اور شہر میں بھی معمول سے زیادہ رونق ہے۔