Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم ساؤتھ افریقہ پہنچ گئی ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان سات ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی انڈر-19 ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے جبکہ ہیڈکوچ اور مینجر کی ذمہ داریاں اعظم خان نبھائیں گے۔
پاکستان ٹیم میں ��یدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب اور شیراز خان شامل ہیں۔
قومی ٹیم 19 جون کو پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کا باقاعدہ آغاز 22 جون سے ڈربن میں ہو گا۔ دنون ٹیموں کے درمیان 7 جولائی کو آخری اور ساتواں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ دورہ ساؤتھ افریقہ سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا فائدہ ہمیں آئندہ سال ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ میں ہو گا۔