Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا ڈیلی الاؤنس کم کر دیا ہے۔ ماضی میں چیئرمین پی سی بی کو 1200 ڈالرز ملتے تھے لیکن احسان مانی نے اپنا ڈیلی الاؤنس مستقل بنیادوں پر دو سو ڈالر کم کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان نے اپنا ڈیلی الاؤنس کم کر کے 320 کے بجائے 200 ڈالرز کر دیا ہے۔ وہ ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ میں بیس دن قیام کریں گے لیکن وسیم خان نے صرف 9 دن کا ڈیلی الاونس لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان دنوں میں ان کی میٹنگز ہیں۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم خان کا گھر انگلینڈ میں ہے اس لیے وہ کوئی پیسے نہیں لیں گے جبکہ وہ اپنی گاڑی استعمال کریں گے۔