انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ویسٹ انڈیز کیخلاف انجرڈ ہو گئے۔ جیسن روئے فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے جس کے بعد وہ پویلین چلے گئے اور پھر دوبارہ میدان میں واپس نہیں آئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں جونی بیئرسٹو کے ساتھ جوئے روٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیسن روئے ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے ہیں۔ بائیں پاؤں میں شدید تکلیف کی وجہ سے وہ بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔ جیسن روئے کے علاوہ انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن بھی کمر کی تکلیف کے باعث اننگز کے دوران ہی پویلین واپس لوٹ گئے تھے تاہم ان کی انجری معمولی تھی۔ انگلینڈ کے آنے والے میچوں میں وہ یقیناً ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ جیسن روئے کہ بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔