Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2015 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں شاندار سفر شروع کیا تھا اور پھر چار برسوں میں پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ گزشتہ چار برسوں میں انگلینڈ نے 93 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے انھیں 61 میں فتح ملی اور 24 میں شکست ہوئی جبکہ 6 میچ غیرنتیجہ رہے۔
ورلڈکپ 2015 کے بعد انگلش بیٹسمینوں نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ سے اب تک بہترین رن ریٹ کی لسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے۔
انگلینڈ نے چار سال میں سب سے زیادہ 6.31 کے رن ریٹ سے رنز بنائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم ہے جس نے 5.74 کے رن ریٹ سے بیٹنگ کی۔ اس فہرست میں بھارت تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر ہر موجود ہے۔