Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اپنے چوتھے مقابلے میں باآسانی شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 213 رنز کا ہدف دیا جو کہ انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں حاصل لیا۔ یہ انگلینڈ کی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل چھٹی فتح تھی۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک سات مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ 1979 ورلڈکپ کے فائنل میں ٹکرائی تھیں اور ویسٹ انڈیز انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی 1979 کی فتح کو 40 سال بیت گئے ہیں اور اب تک کیریبین ٹیم کو ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی نہیں ملی۔ ورلڈکپ 1987 میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ شکست دی جبکہ 1992، 2007، 2011 اور اب رواں ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔