Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے اور 18 اوورز قبل انگلینڈ کی فتح نے ویسٹ انڈیز کے رن ریٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے جس کا فائدہ یقیناً پاکستان اور دوسری ٹیموں کو بھی ملے گا۔
انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ 2.054 تھا جبکہ اب 0.666 ہو گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.796 ہے جو کہ تمام ٹیموں میں سب سے خراب ہے۔
اگر قومی ٹیم اپنے آنے والے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرتی ہے تو یقیناً پوائنٹس ٹیبل پر اچھی پوزیشن کے ساتھ رن ریٹ میں بھی بہتری آئے گی۔