Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے بہت سودمند ثابت ہو رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں کرس ووکس چار میچوں میں 4 وکٹیں اور 92 رنز بنا چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ نے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آل راؤنڈر کرس ووکس کو نمبر تین پر بیٹنگ کرنے بھیجا جو کہ حیران کن فیصلہ بھی تھا۔
اس سے قبل کرس ووکس کبھی سات نمبر سے اوپر بیٹنگ کرنے نہیں آئے تھے تاہم انھوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 54 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے زبردست حکمت عملی کے ساتھ یہ میچ کھیلا جبکہ کرس ووکس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ موجودہ دور کے ایک بہترین آل راؤنڈر ہیں۔