فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں دس اوورز کروا کر 30 رنز دیے اور پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ مجھے زیادہ خوشی ہوتی اگر پاکستان میچ جیت جاتا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا تھا کہ ٹیم اگلے تمام میچز میں کامیابی کے لیے جان لڑا دے گی۔
محمد عامر نے ٹاؤنٹن کے میدان پر ایک سیلفی لی جس میں وہ اپنے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں دکھا کر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ انھوں نے اس میدان پر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یہ تصویر عامر نے ٹویٹر پر اپلوڈ کی ہے۔
محمد عامر نے لکھا کہ مداحوں اور پوری دنیا کی جانب سے ملنے والی سپورٹ پر ان کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آپ کی دعائیں ہمارا جذبہ بڑھاتی ہیں۔ فاسٹ بولر نے درخواست کی کہ نتائج جو بھی ہوں ہمیں سپورٹ کرتے رہیں۔