Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں جوئے روٹ انگلینڈ کے لیے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہو رہے۔ رواں میگا ایونٹ میں چار میچز کھیلتے ہوئے جوئے روٹ 279 رنز اسکور کیے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جوئے روٹ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 51، پاکستان کے خلاف 107، بنگلہ دیش کے خلاف 21 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے 100 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کی جانے والی سنچری جوئے روٹ کے ورلڈکپ کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔
ان سے قبل کوئی بھی انگلش بیٹسمین ورلڈکپ میں تین سنچریاں اسکور نہیں کر سکا تھا۔ سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے ورلڈکپ کے 13 میچز میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔