Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 6.4 اوورز کروا کر صرف 18 رنز دیے اور تین کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ مارک ووڈ نے شائے ہوپ، آندرے رسل اور شینن گیبریل کو آؤٹ کیا۔
یہ تین وکٹیں حاصل کرتے ہی مارک ووڈ نے ون ڈے کیریئر میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے 44واں ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
مارک ووڈ انگلینڈ کے 29ویں فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ون ڈے کیریئر میں پچاس یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔ انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جنہوں نے 194 میچز میں 269 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 234 وکٹوں کے ساتھ ڈیرن گف کا دوسرا اور 178 وکٹوں کے ساتھ اسٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔