سری لنکا کرکٹ نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایت کر دی ہے کہ ہمارے میچ جن پچز پر کروائے جا رہے ہیں ان پر ضرورت سے زیادہ گھاس موجود ہوتی ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے خط میں لکھا کہ کارڈف اور برسٹل میں کھیلے جانے والے ہمارے پچز میں سبز پچ تیار کی گئی لیکن ان دونوں اسٹیڈیمز میں جب دیگر ٹیموں کے میچ ہوئے تو فلیٹ پچز تیار کی گئیں۔
اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ نے اپنے شکایتی خط میں لکھا کہ ہماری ٹیم کو پریکٹس کے لیے دی جانے والی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ برسٹل میں ٹریننگ کے لیے ہمیں صرف دو نیٹس دیے گئے جبکہ ٹیم ہوٹل میں سوئمنگ پول بھی نہیں تھا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ پریکٹس سیشن کے بعد پرسکون محسوس کرنے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے سوئمنگ بہت ضروری ہے۔