سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق آفیسر اور اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک پر الزامات لگا رہے ہیں کہ انھوں نے سرفراز احمد کے خلاف گروپ بنا رکھا ہے کیونکہ وہ سرفراز کو بطور کپتان پسند نہیں کرتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہے۔ جھوٹے الزامات کی وجہ سے پی سی بی اپنے سابق آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو وہاب ریاض کے قریبی رشتے دار نے قومی ٹیم کو رات کے کھانے پر مدعو کیا تھا جہاں شعیب ملک، بابر اعظم، امام الحق، عماد وسیم اور دیگر کرکٹرز نے شرکت کی جبکہ سرفراز احمد دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس ڈنر میں شریک نہیں ہو سکے البتہ انھوں نے ہوٹل میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سے ملاقات کی۔