Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ICC Cricket World Cup 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا ہائی وولٹیج میچ پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ دیگر ممالک کے سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی ٹی وی اسکرینوں پر نظریں جما کر بیٹھے رہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کوہلی الیون کے اوپننگ بیٹسمینوں (روہت شرما اور لوکیش راہول) نے بھارت کو زبردست آغاز فراہم کیا۔
ایک طرف روہت شرما پاکستانی بولرز کی درگت بنا رہے تھے تو دوسری طرف لوکیش راہول سمجھداری کے ساتھ آہستہ آہستہ بیٹنگ کرتے رہے اور انھوں نے روہت شرما کا بھرپور ساتھ دیا۔ بھارت کو پہلا نقصان لوکیش راہول کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا تھا جب وہ 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آؤٹ ہونے سے قبل لوکیش راہول پلان کے مطابق اپنا کام مکمل کر چکے تھے اور بھارت کو آغاز مل گیا تھا۔ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے لوکیش راہول کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لوکیش راہول سے پیار ہو گیا ہے۔