Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے ناقص پرفارمنس کی وجہ سے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف بولرز کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کی بنیاد پر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا۔ سلیکشن کمیٹی کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور محمد عامر ورلڈکپ 2019 میں سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے ہیں۔
پاکستان نے ورلڈکپ میں ابھی تک پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا یعنی چار ورلڈکپ میچوں میں محمد عامر کی وکٹوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ چار میچز کھیلنے کے بعد وہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل یہ اعزاز سرفراز نواز، وقار یونس اور عبدالقادر کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈکپ کے چار میچز کھیلنے کے بعد 9، 9 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔